بلاول بھٹو پر تنقید کرنے والے وزرا کے کرتوتوں سے عوام واقف ہیں، یہ نواز شریف کی جگہ لینا چاہتے ہیں: بلاول ہاوس

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی وزرا کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان بلاول ہاوس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ وفاقی وزرا وزیراعظم کی غیر موجودگی میں سیاسی لاٹری حاصل کر نا چاہتے ہیں۔ یہ وزرا نواز شریف کی جگہ لینا اور ملک میں انتشار پھیلاناچاہتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹوپر وفاقی وزرا کی تنقید سمجھ سے باہر اور ناقابل قبول ہے۔بلاول بھٹو وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ خواجہ سعد ، عابد شیر اپنی حدود میں رہیں ان کے ماضی سے کون واقف نہیں ۔ ایک نے لاہور اور ریلوے کی زمینوں پر قبضے کرائے دوسرے نے اپنے بڑوں کے ساتھ مل کر فیصل آباد کے گرین بیلٹ تک بیچ ڈالے۔ وہ کسی بھی وقت ہوش میں نہیں ہوتے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پرویز رشید کی اپنی اہلیت کیا ہے عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان کے کسی بیان پر تبصرہ کرنا وقت کا زیاں ہے۔ان کی زندگی کا زیادہ تر حصہ بھٹو خاندان کی تعریفیں کرتے ہوئے گزرا۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی کہا ہے کہ اگر ہم بولے تو بات بہت دور تک جائے گی۔ ان لوگوں کے کالے کرتوت ہمارے سامنے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s