7

جب ظلم بڑھتا ہے تومٹ جاتا ہے، ظلم کی یہ کشتی لیک ہو کر ہچکولے کھا رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(30۔مئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور ظلم کی یہ کشتی لیک ہو کر ہچکولے کھا رہی ہے،میں جانتا ہوں کہ سکیورٹی کے بہانے حکومت کس طرح کچی آبادی کے غریب لوگوں کو بے گھر کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار آج صبح اسلام آباد سے میرپور روانگی کے دوارن روات کے مقام پر استقبال کے لیے آنے لوگوں سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ کچی آبادی والوں کا پانی اور بجلی بند کرکے انہیں اپنے گھروں سے بے دخل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے، یہ ظلم نہیں تو کیا ہے، لیکن اب ظلم ختم ہونے جا رہا ہے، مجھے اسلام آباد کے مسائل معلوم ہیں، اسلام آباد میں سرکاری نوکریوں میں تمام صوبوں کے کوٹے ہیں لیکن اسلام آباد کے شہریوں کے لیے کوئی کوٹہ نہیں ہے، اسلام آباد کی نوکریوں پر سب سے پہلا حق یہاں کے نوجوانوں کا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتا ہوں کہ اسلام آبا کے نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مختص کیا جائے، قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s