چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج میرپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

NKBKTGsw_400x400
میرپور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکے جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ میرپورکرکٹ اسٹیڈیم کو بینروں اور پیپلزپارٹی کے جھنڈوں سے سجادیاگیاجبکہ منگلاسے میرپورتک اورمیرپورشہرکو دلہن کی طرح سجادیاگیا۔ کرکٹ اسٹیڈیم جلسہ گاہ میں کنٹینر لگاکر بڑا سٹیج بنادیاگیاجبکہ کرکٹ کی پچ اورگراؤنڈ کو محفوظ بنانے کے لیے موٹی کارپٹ بچھادی گئی۔ سکیورٹی سسٹم سمیت دیگر جملہ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ، وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری وپیپلزپارٹی کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عامرذیشان جرال نے جلسہ گاہ کا دورہ کیااور انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری حق نواز، پریس سیکرٹری چوہدری محمدرشید اور انفارمیشن آفیسرمحمد جاوید ملک بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ میرپور میں قبل ازیں قائد عوام شہیدذوالفقارعلی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیربھٹو بھی بڑے تاریخی عوامی جلسوں سے خطاب کرچکی ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کوتاریخ ساز جلسہ میں بدلنے کے لیے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید دن رات بھرپورکوششیں کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں انھوں نے ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم بھی شروع کررکھی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کے والہانہ استقبال کو تاریخ ساز بنانے کے لیے وزیراعظم کارکنوں کے پاس جاکران کے جوش و جذبہ کو اجاگرکررہے ہیں۔ وزیراعظم کی رابطہ مہم کے باعث کارکنوں میں بڑا جوش وخروش پایاجارہاہے جبکہ وزیراعظم کے صاحبزادگان چوہدری قاسم مجیداور چوہدری بلال مجید نے حلقہ چکسواری میں جلسہ کے حوالے سے رابطہ مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ 30 مئی کومیرپورکرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا پیپلزپارٹی کا جلسہ تاریخ ساز جلسہ کی شکل اختیار کرجائے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج 30 مئی کودن چار بجے میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ عام سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی قائدین ، وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجیدبھی خطاب کریں گے۔جلسہ کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے کارکنان میں بڑا جوش وخروش پایاجارہاہے۔ وزیراعظم گذشتہ 15 دنوں سے میرپور میں جلسہ کو کامیاب کرنے کے سلسلہ میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے مطابق میرپور میں ہونے والا پیپلز پارٹی کا جلسہ پاکستان اور آزادکشمیرکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگاجس میں پاکستان کے مستقبل کے وزیراعظم اور نوجوان لیڈربلاول بھٹوزرداری اہم اعلانات کریں گے۔ اس جلسہ کی کامیابی کی صورت میں پیپلزپارٹی کوآمدہ انتخابات میں بڑی کامیابی متوقع ہوگی۔ اس حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے آزادکشمیرکے انتخابات میں الیکشن مہم شروع کردی ہے جس کے تحریک آزادی کشمیراور آزادکشمیرکی سیاست پربڑے دوررس نتائج مرتب ہونگے۔

Source: http://dailyadalat.com/story/3770

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s