بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے، اہم مسائل نظر انداز کر دیئے گئے: آصف زرداری

asif-ali-zardari-special-interview-on-capital-talk
دبئی: پاكستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز كے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بجٹ میں اہم مسائل كو نظرانداز كر دیا گیا ہے جس پر پارٹی تفصیلی طور پر پارلیمنٹ كے اندر اور باہر اپنی رائے دے گی۔
سابق صدر آصف زرداری نے وفاقی بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعدادوشمارمیں ہیرپھیرکی گئی،ٹیکس چوری روکنےکےلیےکچھ نہیں کیاگیا، بجٹ میں اہم مسائل کو نظرانداز کر دیا گیا ہے۔
سابق صدرکاکہناہےکہ بجٹ زرعی شعبے میں انحطاط کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔سرکاری ملازمین کی مایوسی بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔بجٹ میں غریب ،امیرمیں فرق جیسےمسائل کےبارے میں بھی کچھ نہیں کیاگیا ۔
آصف زرداری نےدعویٰ کیاہےکہ جی ڈی پی تناسب، بیروزگاری ،افراط زر سے متعلق اعدادوشمار حکومت نے غلط بتائے اورحکومت نےبلوچستان اورکےپی میں بڑھتی مایوسی پر کچھ نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت 28مئی 2015کی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں سے مکر گئی ،فیصلہ ہوا تھا کہ راہداری کا مغربی روٹ ترجیحی بنیاد پربنایاجائے گا ۔زیادہ شرح پرفارن کرنسی بانڈزجاری کرنا معیشت کے لیے تباہ کن ہے۔ معیشت اورریونیو جمع کرنے میں بہتری جبکہ ٹیکس چوری روکنےکے لیےکچھ نہیں کیاگیا۔
سابق صدرزرداری کاکہناہےکہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے اندر اورباہربجٹ پر اپنی رائےدےگی۔
آصف زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے كہا كہ سابق صدر اس بات پر مایوس ہوئے كہ مالی تجاویز میں بنیادی مسائل كے حل كے لئے كوئی قدم نہیں اٹھایا گیا، یہ بجٹ زرعی شعبے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے انحطاط كو روكنے میں بری طرح ناكام ہوگیا اور اسی طرح سركاری ملازمین كی مایوسی بھی بڑھتی جا رہی ہے، بجٹ میں ماحولیاتی تبدیلی اور موسمیاتی تغیر جو كہ معاشی ترقی سے جڑے ہوئے ہیں كے لئے بھی كچھ نہیں كیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سابق صدر کا کہنا تھا کہ معیشت اس وقت تك مشكلات میں گھری رہے گی جب تك حكومت بیرونی قرض دینے والے اداروں سے قرض لے كر اندرونی قرضے چكاتی رہے گی

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s