بلاول کا ٹوئیٹ پنجاب کے خلاف نہیں,صرف پنجاب کوہی پاکستان سمجھنے کے خلاف تھا,جمیل سومرو

Bilawal
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیوٹوکمیٹی کے رکن اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا ٹوئیٹ پنجاب کے خلاف نہیں تھا بلکہ حقیقت میں وہ ٹوئیٹ صرف پنجاب کو ہی پاکستان سمجھنے کے خلاف تھا، جاری کردہ بیان میں جمیل سومرو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی فیڈریشن پر یقین رکھتی ہے،وہ ملک کے کسی بھی حصہ میں فیڈریشن کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی نسلی تقسیم اور صوبائیت کو ہوا دینے والے ہر عمل کی مخالف ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی آئین کے تحت تمام وفاقی اکائیوں کے مساوی حقوق پر یقین رکھتی ہے، جمیل سومرو نے مزید کہا کہ شریف برادران جب بھی بحران میں پھنستے ہیں تو جاگ پنجابی جاگ اور کالاباغ ڈیم کے نعرے لگاتے ہیں اور وفاقی اکائیوں کے درمیان مالیاتی عدم توازن پیدا کرتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی اکائیوں کے درمیان انصاف اور برابری چاہتی ہے اور قومیتوں کے درمیان ہمیشہ ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو نے مزید کہا کہ چھوٹے صوبوں اور پسماندہ قومیتوں کو حقوق ملنے چاہیے اور خصوصاً بجٹ میں ن کی گئی ا انصافیاں ختم ہونی چاہیے، لیکن شریف برادران کسی بھی چھوٹے صوبے کو حقوق دینے کے لیے تیار نہیں،وزیراعظم جب کسی بیروں ملک دورے پر جاتے ہیں تو صرف اپنے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب کو ہی ساتھ لے کر جاتے ہیں، جمیل سومرو نے کہا کہ حالیہ وفاقی بجٹ میں دوسرے صوبوں اور ان کی ترقیاتی اسکیموں کو مکمل طور نظرانداز کیا گیا، اس طرح کے عوامل اور سوچ ہی فیڈریشن کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی ہر سطح پر ایسے عوامل اور سوچ کے خلاف لڑے گی، جمیل سومرو نے کہا کہ وفاقی جماعت ہوتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی پسماندہ لوگوں، صوبوں اور قومیتوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s