آصفہ بھٹو زرداری نے عبدالستار ایدھی کی عیادت کی

img-20160611-wa0000
کراچی: آصفہ بھٹو زرداری نے آج کراچی کے علاقے میٹھادر میں واقع ایدھی ہوم جاکرپاکستان کے نامور سماجی ورکر عبدالستار ایدھی کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ عبدالستار ایدھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی سماجی خدمات کی پوری قوم معترف ہے، انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی نے اپنی مدد آپ کے تحت جس سماجی خدمت کا آغاز کیا تھا وہ آج ملک کاسب سے بڑاسماجی خدمت کا ادارہ بنا ہوا ہے، آصفہ بھٹو زرداری بعد میں بلقیس ایدھی وومینز فاؤنڈیشن ہوم کلفٹن پہنچیں اوروہاں مقیم خواتین اور بچوں کو افطار کروائی اور خود نے بھی ان کے ساتھ روزہ افطار کیا، آصفہ بھٹو زرداری نے بعد میں بلقیس ایدھی سے ملاقات کی اور ان کی سماجی خدمات کو سراہا اورصحت کے متعلق بھی معلوم کیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s