#کسان_دشمن_حکومت کیخلاف بلاول بھٹو کی کارکنوں کو کسان اتحاد کے احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت

ctxjwnyxyaablku
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو کل (بدھ کو) پاکستان کسان اتحاد کے احتجاج میں بھر پور شرکت کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے نواز حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے پاکستان کسان اتحاد اور مظلوم کسانوں کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور اس ضمن میں پارٹی کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ کل لاہور میں ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔ چئیرمین بلاول بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار 300 کسانوں کو فوری رہا کیا جائے،
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسان اورکاشتکار ہمارے ملک کی ریڑہ کی ہڈی ہیں، ان سے کوئی بھی ناانصافی ہوئی تو پورے ملک میں پارٹی اور اس کے کارکنان سخت مزاحمت کریں گے، بلاول بھٹوزرداری نے ہفتہ کے روز بلاول ہاﺅس میں پاکستان کسان اتحاد کے وفد سے ملاقات کی تھی، وفد میں صدر خالد محمود کھوکھر،جنرل سیکریٹری میاں عمیر مسعود،چودھری رضوان اقبال، نواب زبیر تالپر،کیپٹن محمد حسین،شوکت وٹو،میاں فاروق احمد، جاوید ریاڑ،میر ظفراللہ تالپر،عبدالکریم درد،میر صوبدار تالپر اور ہاشم میندھرو شامل تھے، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی صدر ایم این اے فریال تالپر،صوبائی وزیر نثار احمد کھڑو،صوبائی مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیو،راشد ربانی اور چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو بھی موجود تھے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ کسانوں اور کاشتکاروں سمیت تمام محنت کش طبقہ کے ساتھ کھڑی رہی ہے،اور ان کے مفادات کو تحفظ دینے کے ساتھ ان کو کسی بھی انتقام یا استحصال سے تحفظ دلاتی رہی ہے،پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو ان کے مسائل ،نواز لیگ حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو دھوکہ دینے کیے لیے دیئے جانے والے کسان پیکج اور دیگر مظالم کے متعلق آگاہ کیا تھااوربتایا تھا کہ پاکستان کسان اتحاد نے اعلان کیا ہے 28ستمبر کو لاہور میں ”زراعت کا جنازہ“ اٹھایا جائے گا،وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے گذارش کی تھی کہ وہ اپنے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان سے اس احتجاج میں شامل ہونے کی ہدایات دیں،کسان اتحاد کے رہنماﺅں نے کہا کہ اس احتجاج کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ نوازلیگ حموکت نے ان کے گذشتہ تمام احتجاج پر کوئی توجہ نہ دی،ان کی تمام پالیسیاں کسان دشمن ہیں جو کہ زرعی شعبے کو کومہ میں لے جائیں گی،پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو یہ بھی بتایا گیا کہ نواز لیگ حکومت بھارت سے زرعی پیداوارامپورٹ کرکے مقامی زرعی پیداوار کے نرخ برداشت سے بھی کم سطح پر لا کرتباہ کر دیا ہے،بھارت زرعی سیکٹر کی لاگت پر سبسڈی اور مفت بجلی دے رہا ہے۔
اس اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے بموجب پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں کسان اتحاد کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی کیونکہ موجودہ وفاقی حکومت نے گذشتہ تین برسوں میں کسان اور ملکی زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ پی پی پی کے سابقہ دور حکومت میں پاکستان زرعی اجناس کے حوالے سے خود کفیل ہوچکا تھا اور 2010 میں چینی اور گندم برآمد کرنے والے ممالک کی صف میں شامل تھا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s