v0iepe-u

We have taken the first step today, says Bilawal Bhutto #BilawalFutureOfPak

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت اخلاقی طور پر اپنی جنگ ہار چکا ہے ،پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی قائم کی جائے گی ،آج ہم نے سی پیک منصوبے پر بھی بات کی ہے ،کشمیری بھی جانتے ہیں کہ فوج اس کا حل نہیں ہے ،وقت آگیا تھا کہ حکومت قومی اتحاد کیلئے قدم اُٹھائےچیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات پر اختلافات اپنی جگہ لیکن مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کا بھرپور ساتھ دیں گے۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا موقف ہمیشہ سے واضح ہے کہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل ہونا چاہیئے ،آج ہم نے پہلا قدم اُٹھا لیا ہے ،سی پیک منصوبہ آصف زرداری کا منصوبہ تھا ،مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں یک زبان ہیں ،سی پیک منصوبہ ایک حقیقت ہے ،قومی اتحاد سے ہی ہم کامیاب ہونگے ۔پانامہ دنیا کا سب سے بڑ ا سکینڈل ہے ۔مسئلہ کشمیر پاک بھارت تعلقات میں ٹرننگ پوائنٹ ہے ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کر کے اخلاقی جواز کھو چکا ہے۔ عمران خان کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ بہت سے اچھے معاملات عوام کے سامنے لے کر آئے جیسے انہوں نے کرپشن اور احتساب کے معاملے پر نوجوانوں کو متحرک کیا لیکن عمران خان کی سولو کی میں ان کا ساتھ دینا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سی پیک منصوبے کے حوالے سے چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ آصف زرداری کا وژن تھا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s