پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

عمران خان کے مائنس زرداری کے مشورے کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاست میں مائنس ون اچھی بات نہیں، پہلے میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو کو مائنس کیا گیا، پھر میرے ماموں شاہنواز بھٹو، مرتضیٰ بھٹواور میری والدہ کو مائنس کیا گیا، آج کہتے ہیں کہ زرداری کو مائنس کر دو، کل کہیں گے کہ بلاول کو مائنس کرو، عمران خان کے منہ سے مائنس والی باتیں زیب نہیں دیتیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی اور فرحت اللہ بابر بھی تھے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر دور میں ہم نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، یہ میرے سینئر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے میرے بابا آصف علی زرداری کے ساتھ بھی جمہوریت کےلیے کام کیا، ان سے پہلے والدہ بےنظیر بھٹو اور نانا کے ساتھ بھی جمہوریت کی بقا کیلئے انہوں نے ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان میرے انکل ہیں، ان سے جب سے تعلقات ہیں جب میں بہت چھوٹا سا تھا، مولانا صاحب کشمیر کمیٹی میں ہیں اسی حوالے سے ان سے بات چیت ہوئی،اب بھی مولانا فضل الرحمان سے مل کر کام کرنا چاہیں گے۔
جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ حکومت کی اتحادی پارٹی سے ملاقات کا کیا مقصد ہے؟تو بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ واہ واہ واہ ! آپ میڈیا والے بھی کمال کرتے ہیں ، انکل فضل سے میں اس وقت بھی ملتا تھا جب چھوٹا سا تھا،کبھی انکل الطاف کو غدار نہیں کہا، انکل الطاف کراچی کی ایک سیاسی حقیقت ہیں، میں نے کبھی وزیراعظم کو غدار نہیں کہا، نواز شریف ایک محب وطن پاکستانی اور منتخب وزیراعظم ہیں ۔
اس سوال پر کہ کیا مولانا صاحب سے اتحاد ممکن ہے؟ پر انہوں نے جواب دیا کہ دیکھیں مولانا صاحب میرے ساتھ کیا کرتے ہیں۔
اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلاول کے والد کے ساتھ ہمارا تعلق رہا ہے ، آل پارٹیز کانفرنس میں ہم نے مل کر کام کیا ، پیپلزپارٹی نے قومی یکجہتی کے لیے جو کام کیا ہے اس کی قدر کرتے ہیں، مشترکہ نکات پر آئندہ بھی تعاون کرتے رہیں گے۔

https://www.facebook.com/plugins/video.php?href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2F24NewsHD.tv%2Fvideos%2F1825254957688284%2F&show_text=0&width=560

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s