وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام

کراچی ( 11اکتوبر ): وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا میں اسلام کی بقاء اور سربلندی کیلئے دنیا کی عظیم ترین قربانی دی، جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اپنے نانا حضرت محمد ﷺکے دین کو بچانے کیلئے یزید کی بیعت نہ کرتے ہوئے اسلام کے پرچم کو سربلند رکھا جس کو تاقیامت احترام و عظمت کے ساتھ یاد رکھا جائیگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم عاشورہ کے دن ہر آنکھ واقعہ کربلا کی یاد میں اشک بار ہے اور نواسائے رسول اکرم ﷺ حضرت امام حسینؓ کے ذکر میںآنکھیں چھلک جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماہ محرم ہمیں صبر، استقامت، برداشت ، قربانی اور باطل کے خلاف کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے اور اسی مہینے میں خاندان رسول ﷺ پر جو امتحان آیا جسے انہوں نے دلیری، بہادری، شجاعت، اور عظمت کے ساتھ کامیابی سے پورا کیا۔ انہوں نے کہاکہ د ین اسلام کی سربلندی اور بقاء، جانثاری، وفاداری اور باطل قوتوں کے خلاف جنگ ، جہاد اور جرات کے اعتبار سے امام حسینؓ اور اہل بیت کی لازوال قربانیاں تمام دنیا اور بالخصوص عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے تمام مسلمانوں اور تمام مکاتب فکر کے افراد پر زور دیا کہ وہ یوم عاشورہ کے موقع پر شہدائے کربلا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرکے اخوت،اتحاد، یکجہتی،بھائی چارگی، محبت، یگانگت اور ایثار قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے اندر اسلام دشمن اور باطل قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں اور ان کی تمام اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوم عاشورہ پر حکومت کی طرف سے تمام امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اورمساجد کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور تخریبکاروں،دہشتگردوں، ملک دشمن قوتوں اور عوام دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس اور مستعد ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقعہ رونما نہ ہو۔ سید مراد علی شاہ نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں مکمل اتحاد اور یکجہتی کو قائم رکھیں اورانتظامیہ، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور شرپسندوں و ملک دشمن قوتوں کی ہر قسم کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s