چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا یوم عاشور پر پیغام، امام حسین کو زبردست خراج عقیدت

کراچی(11اکتوبر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت امام حسین علیہ السلام سمیت سانحہ کربلا کے تمام شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے ناانصافیوں اور ظلم کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں اور انسانیت اور اسلام کے وقار اور شان کو سربلند کیا،یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ کربلا جیسا دل کو جھنجھوڑنے واقعہ انسانذات کی تاریخ میں نہیں ملتا،سانحہ کربلا حق اور باطل کے درمیان مقابلہ تھا، حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی قربانیاں ہمیں درس دیتی ہیں کہ آپ کم ہو یا زیادہ لیکن ظلم، بربریت اور ناانصافی کے خلاف سانس کی آخری گھڑی تک لڑتے رہو،بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو اتحاد کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ آج بھی ان باطل قوتوں کے پیروکار قوم کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دہشتگردی اور فرقیواریت کے ذریعے اپنے نظریات تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ سانحہ کربلا ہمیں اتحاد، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، سانحہ کربلاہمیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ ظلم کتنا ہی بڑا ہو، آپ بہادری سے لڑتے رہو،کیونکہ باطل پر فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے،اس لیے ہی تو آج 1400سال کے بعد بھی ہم سب کہتے ہیں کہ ’’ یزید تھا اور حسین علیہ السلام ہے‘‘۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s