cu4pvbmw8aaqh2d

#SalamShuhdaRally: تیر کمان سے نکل چکا ہے ، بی بی کا بیٹا میدان میں آ چکا ہے، تخت رائیونڈ سے آزادی دلائیں گے،بلاول

ہم یہاں سانحہ کار ساز کے شہدا کو سلام پیش کرنے آئے ہیں۔ 18اکتوبر2007کو جموریت کاروان پر حملہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے خلاف سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا۔ہم نے ایک آمر کو باہر نکالا، بینظیر نے وقت کے یزیدوں کو للکارا۔ بلاول بھٹو
cu4ulqkwiaanedu
سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں ظلم ہوگاوہاں وہاں کربلا کا میدان سجے گا ۔ اٹھارہ اکتوبردوہزارسات کا حملہ کسی بھی سیاسی ریلی پرسب سے بڑاحملہ تھا۔
شہید بی بی بہت امیدوں کے ساتھ اور قوم کو مذہبی ٹھیکداروں سے آزاد کرانے آئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بی بی نے واپسی کیلئے کراچی کو منتخب کیا تھا،کراچی سندھ کے تاج کا کوہ نور ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھٹو کی بیٹی بینظیر تھی، نہ وہ ڈری اور نہ ہی پیچھے ہٹی بلکہ وقت کے یزیدوں کو للکارتی رہی۔ وقت کے یزید سمجھتے تھے اب انہیں للکارنے ولا کوئی نہیں ہوگا مگر یہ لوگ کبھی نہیں سیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ
صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،۔ ہم نے ایک آمر کو ملک سے نکالا۔ سوات میں پاکستان کا پرچم لہرایا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غربت کے خاتمے کی جانب قدم بڑھایا، ملک کو سی پیک پراجیکٹ دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک دشمن دیکھ لیں بی بی شہید کا بیٹا آج تک زندہ ہے ، کارساز میں دہشتگردوں نے بی بی شہید کے کارواں پر نہیں بلکہ عوام کی امیدوں پر حملہ کیا ، بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ میرا پاکستان ہے اور میں ہی اس کی حفاظت کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ بی بی کی شہادت کے باوجود ہم نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کیا ، سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں منعقدہ ریلی سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک سے ایک آمر کو نکال کر جمہوریت بحال کی اور عوام کو ان کے حقوق دلائے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اس ملک کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دیا اس کے علاوہ میرے لئے وہ کارکن بھی قابل احترام ہیں جنہوں نے بینظیر بھٹو شہید کے جلسے میں سانحے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ 2007 میں بے نظیر بھٹو شہید جب وطن واپس آئیں تو اپنے لئے نہیں بلکہ اس ملک کے غریب اور بے بس عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے واپس آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں ، تیر کمان سے نکل چکا ہے ، بی بی کا بیٹا میدان میں آ چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں سندھ میں تبدیلی لے آیا ہوں اور اب اپنی پارٹی میں تبدیلی لا رہا ہوں ، اگر عوام میرا ساتھ دیں گے تو ہم مل کر پاکستان میں بھی تبدیلی لے آئیں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب کو مل کر بینظیر بھٹو شہید کے اس ادھورے مشن کو مکمل کرنا ہوگا ، تخت لاہور پر قبضہ کرنے والوں سے آزادی حاصل کرنا ہوگی ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے “یا اللہ یا رسول بے نظیر بے قصور کے نعرے لگائے جس پر کارکنوں نے ان کی آواز میں آواز ملا کر نعرے لگائے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اس ملک کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں ، آج اس ملک میں شیر کے شکار کا ٹھیکہ ایک کھلاڑی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ سندھ اور پارٹی میں تبدیلی لا رہا ہوں اور اگرآپ میرا ساتھ دیں گے تو پاکستان میں بھی تبدیلی لے آؤں گا۔ ہم بینظیر بھٹو شہید کے نامکمل مشن کو مل کرمکمل کریں گے۔ ہم دہشتگردی ،غربت ،جہالت، بیروزگاری ، فرقہ پرستی اور تخت رائے ونڈ سے آزادی دلائیں گے۔
اپنی تقریر کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے جئے بھٹو کے ساتھ ساتھ یا اللہ یا سول ، بینظیر بےقصور کے بھی خوب نعرے لگوائے۔
خصوصی ٹرک پر سواربلاول بھٹو زرداری کے ہمراء دو سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی،راجا پرویز اشرف بھی ہیں۔
پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں۔
تقریرکے دوران ایک موقع پر ماں کے ذکر پر بلاول آبدیدہ ہوگئے اور نیچے بیٹھ گئے ، اس موقع پرشہلا رضا نے کمان سنبھالی اور شرکاء سے خوب نعرے لگوائے۔
بلاول کی تقریر کے بعد قافلہ بلاول چورنگی کلفٹن سے آگے بڑھ گیا۔ قاگلہ بوٹ بیسن، مائی کولاچی اور ایم ٹی خان روڈ سے ہوتا ہوا لیاری میں داخل ہو گا۔ جہاں سے نمائش کے راستے کارساز پہنچ کر بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s