#SalamShuhdaRally: لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، پورے کراچی میں تیر چلے گا: بلاول بھٹو زرداری

14656297_1133009636790356_7306400500877384790_n
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو لوگ سندھ کو تقسیم کرنے کی باتیں کرتے تھے آج وہ خود تقسیم ہوچکے ہیں۔ جب بھی مشکل وقت آیا تو پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، لیاری کے لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی لیکن یہاں کے عوام نے بتادیا کہ جتنی مرضی سازشیں کرلو لیاری پی پی کا گڑھ رہے گا۔ لیاری میں سلام شہدا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ایس 110 کے الیکشن میں لیاری کے لوگ تیر پر ٹھپہ لگا کر بتائیں گے کہ ہم پاکستانی ہیں ، جب ملک پر مشکل وقت آتا ہے تو پیپلز پارٹی میشہ ” پاکستان کھپے“ کا نعرہ لگاتی ہے۔ سندھ کو تقسیم کرنے کی باتیں کرنے والے آج خود تقسیم ہوچکے ہیں۔ 2018 میں ہم سب کراچی میں بسنت منائیں گے اور پورے کراچی میں تیر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کے نوجوانوں کو تعلیم کے شعبوں میں آگے دیکھنا چاہتا ہوں اس لیے ہم نے یہاں یونیورسٹی بنائی اور اس سال بینظیر یونیورسٹی سے 200 ڈاکٹرز کی گریجوایشن مکمل ہوگی۔کچھ لوگ لیاری کے لوگوں کو آپس میں لڑوا کر کمزور کرنا چاہتے تھے لیکن یہاں کے عوام نے انہیں غلط ثابت کردیا ہے ۔ اتنی بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کرکے لوگوں نے بتادیا کہ لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ میں لیاری کا بیٹا ہوں یہ میرے نانا اور والدہ کا گھر ہے ، میرے والدین کی شادی بھی لیاری کے چکری گراو¿نڈ میں ہی ہوئی۔ لیاری ایک پرامن علاقہ ہے لیکن اسے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تباہ کیا گیا۔ میری والدہ اور نانا نے کبھی آپ کو مایوس نہیں کیا میں بھی آپ کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتا ہوں۔ ن لیگ ہمیشہ ہی لوگوں سے روزگار چھینتی ہے لیاری میں وہ کام نہیں ہوسکے جو ہونے چاہئیں تھے یہاں کے لوگوں کیلئے جو خواب بینظیر نے دیکھے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوسکے، مگر اب تیر کمان سے نکل چکا اور بھٹو میدان میں آچکا ہے ۔ پارٹی میں تبدیلی لا رہا ہوں اور اگر آپ نے میرا ساتھ دیا تو پاکستان میں بھی تبدیلی لے آئیں گے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s