cvczlxuwcaaqa0b

#NeverForgetKarsazMartyrs: شہید بینظیربھٹوکی ریلی رواں دواں ہے

پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ کارسازکی از سر نو تحققات کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔
کراچی کے علاقے کارساز میں یادگار شہدا پر وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماوں نے حاضری دی، پھولوں کی چارد چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، یادگار شہدا پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ 16اکتوبرکو پیپلز پارٹی کے سلام شہدا ریلی میں بینظیر کی آمد والا سماں تھا، دشمنوں نےسمجھابینظیرکی ریلی روک دی گئی۔ مگر شہید بینظیربھٹوکی ریلی رواں دواں ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیاقت باغ کی طرح کار سازکو بھی دھو دیا گیا تھا، سانحہ کارسازکی از سر نو تحققات ہونگی، تحقیقات کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، 18اکتوبر کے سانحے کی ایف آئی آرتک پیپلز پارٹی کی مرضی سے نہیں کاٹی گئی اور جس واقعے کے شواہد ظائع کئے جائیں اس کی مکمل تحقیقات کیسے ممکن ہے۔
کارساز دھماکے میں بیس ایسے بھی کارکنان کی لاشیں ملیں جن کی شناخت نہ ہو سکی تھی۔ محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ان نامعلوم شہدا کو گڑھی خدا بخش میں اپنے آبائی قبرستان کے قریب دفن کرایا اور اس مقام کو شہدا قبرستان کا نام دیا۔ ہر قبر پر بینظیر بھٹو کی خواہش پر ”میں بھٹو ہوں“ کا کتبہ بھی نصب کرایا گیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s