cvh0pnrwyaa9hmc

#BBZPressConference: جب بھٹو ’’گو نواز گو‘‘ بولتا ہےتو اس کا اثر نواز شریف خود دیکھیں گے

لاڑکانہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو پھر نواز شریف خود دیکھیں گے کہ جب بھٹو ’’گو نواز گو‘‘ بولتا ہےتو اس کا اثر کیا ہوتا ہے۔اگر وزیراعظم چار مطالبات نہیں مانتے تو ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگیں گے اور حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر بھی ہو گا۔ انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی یو ٹرن نہیں لیتی۔ پاناما پیپرز پر پیپلز پارٹی کا بل فوری قبول کیا جائے۔

نوڈیرو ہاؤس میں پریس کانفرس سے خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے چار مطالبات پر زور دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو وارننگ دی ہے کہ وہ ان پر فوری عملدرامد کرے ورنہ ہر طرف ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگیں گے۔ ہم بھٹو کے سپاہی اور بی بی کےبیٹےہیں، ہم نے نا کبھی یوٹرن لیا ہے اور نا لیں گے، وہ اب بھی کہتے ہیں کہ نواز شریف ان کا پاناما بل قبول کرلیں، اور اگر نوازشریف ان کے 4 مطالبات نہیں مانتے تو وہ بھی ’’گو نواز گو‘‘کہیں گے، پھر نواز شریف خود دیکھیں گے کہ جب بھٹو ’’گو نواز گو‘‘ بولتا ہےتو اس کا اثر کیا ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف تیسری بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے، وہ صرف پنجاب کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں لیکن ان کے اقدامات 18ویں ترمیم اور جمہوریت کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو تمام اداروں کو لاہور منتقل کرنے کی کیا ضرورت ہے تاہم سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ صوبائی حکومت کرے گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s