ڈاکٹر عاصم حسین کو بلاجواز جیل میں قید کرکے ذہنی اذیتیں دی جارہی ہیں: بلاول ہاؤس میڈیا سیل

Cv4JfgUWIAAQzOd.jpg
کراچی(28اکتوبر) بلاول ہاؤس میڈیا سیل کی جانب سے 15ماہ سے زائد عرصے سے جیل میں قید ڈاکٹر عاصم حسین پر فالج حملے کے بعد ان کی صحت پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے، جاری کردہ بیان میں بلاول ہاؤس میڈیا سیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرزنے ایم آر آئی کے بعد یہ رپورٹ دی ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین شدید ذہنی دباؤمیں ہیں اور اس ذہنی دباؤ کی وجہ سے ان پر فالج کا حملہ ہوا ہے، 15ماہ کی دوران حراست ڈاکٹر عاصم حسین پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا ہے جبکہ انہیں بلاجواز جیل میں قید کرکے ذہنی اذیتیں دی جارہی ہیں، ایک طرف ڈاکٹر عاصم حسین کی صحت باعث تشویش ہے تو دوسری جانب ان کی کینسر میں مبتلا اہلیہ بھی لندن میں زیر علاج ہیں، حد تو یہ ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کی درخواست بھی نہیں سنی جارہی ہے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جمہوریت کا تقاضہ ہے کہ ملک کے ایک معزز شہری کو انصاف ضرور ملنا چاہیے اور اس سلسلے میں انہیں قانونی حق استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s