cwpls1ow8aauruv

حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرنے کے بعد بحران سے نکلے گی : خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بحران سے نہیں نکلی ، حکومت تب بحران سے باہر نکلے گی جب ہمارے چار مطالبات مانے گی ۔عمران خان کاہر ایکشن نواز شریف کو مضبوط کرنے کیلئے ہوتا ہے ۔ حکومت ہمارے لیڈرکے مطالبات تسلیم کرے ۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سیاست میں لیڈرآگے اور ورکر پیچھے ہوتا ہے مگر لوگ لاٹھیاں کھارہے تھے اورلیڈرکمرے سے باہرنہیں نکلا۔ ”جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں “۔ کوڑے اور لاٹھیاں کھانا پیپلز پارٹی کے جیالوں کا ہی کام ہے ۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے کارکن دھرنوں سے تھگ گئے ہیں تاہم پی ٹی آئی کی ناکامی پاکستان کے ورکر کی ناکامی ہے ۔کوئی کہتا ہے ہم سے پوچھا نہیں کوئی کہتا ہے اناللہ وانا الیہ راجعون۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں ٹی او آر اپریل میں پیش کردیے ،عوام اپنا فیصلہ خود کرتے ہیں ایک بار پھر بال نواز شریف کے کورٹ میں اگئی ہے ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s