cwbnbknwqaedb37

چاچا عمران زرا لوگوں کو اکرام اللہ نیازی کا بھی تعارف کروائے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چاچا عمران میری زبان مت کھلوا ،بہت برداشت کرلیا ،اپوزیشن کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ڈہرکی میں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرادری کا کہناتھا کہ چچاعمران یہ بھی بتائیں کہ انکل پاشا نے آپ کی کتنی مدد کی تھی ،بہت برداشت کر لیا ،میری زبان نہ کھلوائیں ، اپوزیشن کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ اگر آپ مائنس ون کا مطالبہ کریں گے تو میں بھی مائنس ون کا مطالبہ کروں گا اور پھر تحریک انصاف کا سربراہ شیخ رشید ہوگا اوروہ آپ سے بہتر کام کرے گا۔ان کا کہناتھا کہ یہ سب اقتدار کے لالچ میں اندھے ہوچکے ہیں،میں اس اقتدار کی اندھی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتا کیونکہ سیاستدانوں کا کام ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہوتا ہے اس لیے پیپلز پارٹی نے چار مطالبات کیے۔میاں صاحب ہمارے چار مطالبات مان لیں ورنہ جو بھی نقصان ہوگا وہ آپ کا ہی ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان آپ میرے والد کی تو بات کرتے ہو لیکن زرا لوگوں کو اکرام اللہ نیازی کا بھی تعارف کروائے ،لوگوں کو بتائیں کہ استاد حمید گل اور آپ نے بے نظیر بھٹو کیخلاف سازش کرائی تھی ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s