چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان پر عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: سعید غنی

جو شخص حکیم اللہ محسود جیسے دہشتگرد کے انجام پر ہچکیاں لے کر روئے وہ طالبان کے خلاف کیسے کارروائی کر سکتا ہے۔
cw_rl4oxuaeywna
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو چاہیے کہ بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنے سے پہلے آئینہ دیکھیں۔جاری بیان میں سعید غنی نے کہا کہ یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ملک ایک نااہل اور طالبانی ذہنیت رکھنے والے وزیرداخلہ کے رحم و کرم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے زیر سرپرستی اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کا اجتماع ہوا۔ اگر کالعدم تنظیمیں اسلام آباد پر قبضہ کرلیتیں تو چوہدری نثار خاموش تماشائی بن جاتے تو وہ کبھی کوئی رکاوٹ نہ ڈالتے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان پر عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
جو شخص حکیم اللہ محسود جیسے دہشتگرد کے انجام پر ہچکیاں لے کر روئے وہ طالبان کے خلاف کیسے کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا یہی بہت بڑا جرم ہے کہ سابق آمر مشرف کو ملک سے فرار کرایا حالانکہ مشرف ملک کی کئی عدالتوں کو مطلوب تھے اور عدالتوں نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کا ایک انٹرویو ہی چوہدری نثار کے منہ پر طمانچہ ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس لئے وطن واپس نہیں جا رہا کیونکہ مجھ پر مقدمے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s