بلاول بھٹو کی جہانگیر بدر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

جہانگیر بدر کی پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
cxhjgouxcaadjiu
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت
میں جہانگیر بدر کے گھر گئے، جہاں انہوں نے مرحوم رہنماء کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران بھی انہوں نے جہانگیر بدر کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
ٹیم پی پی کی سربراہ بختاوربھٹوزرداری اور سنیئر پارٹی رہنما ڈاکٹر عذرا پیچوھو بھی چیئرمین بلاول بھٹوکےہمراہ تھیں۔
پی پی پی چیئرمین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم رہنماء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم جہانگیر بدر کی کمی محسوس کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر کی پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پرامید ہوں کہ سب مل کر یہاں کام کریں گے تو یہاں سے انتخاب بھی جیتیں گے اور پورے پنجاب میں جیتیں گے، کوئی یو ٹرن نہیں ہوگا، ہم اپنے چار مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپنےچاروں مطالبات پر کوئی یوٹرن نہیں لیں گے، ابھی ہمارا نعرہ ’’گونثارگو‘‘ ہے،
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر27 دسمبرتک ہمارے چار مطالبات نہ مانے گئے توہمارا نعرہ ”گونوازگو” ہوگا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s