حکومت کا پانامہ سمیت تمام معاملات پر جمہوری احتساب چاہتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے داتا دربار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتخہ خوانی بھی کی
cxs6cvpweaarxm2
پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے داتا دربار پر حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا پانامہ سمیت تمام معاملات پر جمہوری احتساب چاہتے ہیں۔ اسحاق ڈار بتائیں ان کا کونسا مطالبہ پورا کیا ہے سرحدوں پر بچے مر رہے ہیں لیکن وزیراعظم اور مشیر خارجہ کچھ بھی نہیں کر رہے۔
تفصیلات کےمطابق حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے نوسوتہترویں عرس کے موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ دربار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی، پانامہ لیکس، حکومت کی خارجہ اور دہشت گردی کے خلاف پالیسیوں سمیت تمام معاملات پر حکومت کا جمہوری احتساب چاہتی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ان کے چار مطالبات ہیں لیکن ابھی تک کوئی بھی مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار بتائیں حکومت نے ان کا کونسا مطالبہ پورا کیا۔
عمران خان کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ چاچا کیلئے دعا ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صرف 4 مطالبات ہیں اور وہ نہیں مانتے کہ پیپلز پارٹی کا ایک مطالبہ مانا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جسے کنٹرول کرنے میں چوہدری نثار ناکام ہوچکے ہیں۔

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے حضرت داتاگنج بخش کے دربار پر حاضری کو باعث خیروبرکت قرار دیا جبکہ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کو بھی سراہا

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s