سی پیک کی بنیاد پیپلزپارٹی نے رکھی: قمرزمان کائرہ

پنجاب حکومت کی کاکردگی سےمتعلق قوم کوبتائیں گے،پنجاب حکومت کےجھوٹےوعدوں کوبےنقاب کرینگے
qamar-zaman-pp-khi-sot-24-09-16
لاہور: رہنما پیپلز پارٹی کے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو ہرضلع کی میٹنگ کریں گے، عہدیداروں کاانتخاب میرٹ پرہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی پیک کی بنیادپیپلزپارٹی نے رکھی، زرداری صاحب کامذاق اڑایا جاتا تھا کہ ہروقت چین جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی کاکردگی سےمتعلق قوم کوبتائیں گے،پنجاب حکومت کےجھوٹےوعدوں کوبےنقاب کرینگے،پیپلزپارٹی مخالفت برائےمخالفت نہیں کرتی،پیپلزپارٹی حقیقی اپوزیشن کاکرداراداکررہی ہے، حکمراں پنجاب کومزید مشکل میں ڈال رہے ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرپارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، ہمارا پانامہ پیپرزبل کومنظورکیاجائے،ملک میں فوری طورپروزیرخارجہ تعینات کیاجائے،سی پیک پراے پی سی کےفیصلوں پرعملدرآمدکیاجائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نااہل اورنالائق حکمران بڑے بڑے دعوے کرتےہیں،حکمرانوں نے سی پیک کو متنازع بنادیا،ڈیولپمنٹ لوگوں کو جوڑتی بھی ہے اور توڑتی بھی ہے
Source: Samaa

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s