پنجاب حکومت کی اصل کارکردگی کو بے نقاب کرینگے: قمر الزمان کائرہ

حکمرانو ں نے جھوٹ کا سہارا لے کر ووٹ حاصل کئے۔ پیپلز پارٹی بنیاد سے لیکر آج تک ہر طبقہ کی نمائندگی کرتی آئی ہے
لاہور پریس کلب میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں حکمرانوں کی شوبازیاں اور کارکردگی ایکسپوزکرینگے ۔ پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ نہ جانے کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ نہیں مانے۔پیپلز پارٹی کے لانگ مارچوں سے مارشل لاء تک ہل جاتے ہیں۔ پارٹی رہنماء ندیم افضل چن ، ثمینہ خالد گھرکی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ پی پی پی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کارکنوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر سے کارکن شرکت کرینگے۔
کارکنوں کو کارکردگی کی بنیاد پر آگے لایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی اصل کارکردگی کو بے نقاب کرینگے۔ حکمرانو ں نے جھوٹ کا سہارا لے کر ووٹ حاصل کئے۔ پیپلز پارٹی بنیاد سے لیکر آج تک ہر طبقہ کی نمائندگی کرتی آئی ہے۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پیپلز پارٹی نے اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں کے ساتھی حکومت کی صفوں میں موجود ہیں۔ پیپلزپارٹی اپنے اصولوں پر قائم ہے اور ہمیشہ رہے گی۔حکومت نے چار مطالبات نہ مانیں تو ستائیس دسمبرکولائحہ عمل کااعلان کریں گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s