پانامہ لیکس پر بل کی منظوری کے بغیر عدالتی کمیشن مؤثرکردار ادا نہیں کرسکے گا : قمرزمان کائرہ

شہباز شریف کا مینڈیٹ جھوٹا ہے، پنجاب حکومت کی شوبازیاں عوام کے سامنے لائیں گے : قمرزمان کائرہ
qamar-zaman-kaira
پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر پیپلزپارٹی کے پارلیمینٹ میں بل کی منظوری کے بغیر عدالتی کمیشن بھی موثر کردار ادا نہیں کر سکے گا۔ پیپلز پارٹی سپریم کورٹ جانے کے خلاف تھی ستائیس دسمبرتک بلاول بھٹوکےمطالبات پرعمل نہ ہوا تو پھر اپنا لائحہ عمل دیں گے
قمرزمان کائرہ نے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر بننے کے بعد لاہور میں پہلی باقاعدہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو سی پیک منصوبہ دیا جس کو حکمران متنازعہ بنا رہے ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے بلائی گئی اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے کیونکہ معاشی عدم استحکام کے باعث ملک پہلے بھی دو لخت ہو چکا ہے۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے جس کے خاتمے کے لیے پیپلزپارٹی بڑی قربانیاں دی ہیں اب بھی سب سے زیادہ خطرہ ہماری قیادت کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس پر اپنے بل کی منظوری چاہتی ہے اس کے بغیر عدالتیں بھی موثر کارروائی کرنے والا کمیشن نہیں بنا سکیں گی۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر نے اعلان کیا کہ وہ جلد پنجاب کے حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں پر مبنی اعلانات کا پول کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی پنجاب کے حکمرانوں کی غلامی چھوڑ دے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s