وزیراعظم نواز شریف ملک کو قرض کے دلدل کی جانب دھکیل رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی معاشی پالیسیوں کی اتنی بڑی خودکشی پر خاموش نہیں بیٹھے گی
cwqk8qmwiaui3j9
کراچی(22نومبر2016) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کو قرض کی دلدل کی جانب دھکیل رہے ہیں، گذشتہ تین سالوں کے دوران نواز لیگ حکومت نے قوم پر 80کھرب روپے کے قرض کا بوجھ ڈالا ہے جبکہ یہ رقم آزادی سے لے کر گذشتہ 66سالوں کے دوران مجموعی اندرونی اور بیرونی قرضے کے آدھے سے بھی زیادہ ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ’’ قومی ڈیٹا خلاصہ ‘‘ رپورٹ میں ملکی قرضے کی بھیانک تصویر دکھائی ہے جو کہ ملک کے تمام حلقوں کے لیے آنکھ کھول دینے والی بات ہے کیونکہ ہمارے عوام کو قرضوں کے پہاڑ تلے دھکیلا جا رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف منظم انداز سے ہمارے معاشی خوشحالی کو خوابوں کو بھٹکا رہے ہیں اورہمارے قومی مفادات کو ناکام بنانے کے لیے معاشی ناانصافی کے جمہوری احتساب سے گریز کررہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ تین سالوں کی قلیل مدت میں نوازلیگ حکومت کی جانب سے اتنی بڑی غیر معمولی اور حیرت انگیز رقم لینا بھی پاناماگیٹ تحقیقات کے لیے مزید محرک ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم پارلیامینٹ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے پاناما بل کو روکنے کے لیے اٹکے ہوئے ہیں،یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اندرونی قرضہ جات اور واجبات میں 50.26کھرب روپے اور بیرونی قرضہ میں 20.5کھرب روپے سے زائد کا اضافے سے یہ مجموعی رقم 220کھرب روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ جون2013میںیہ مجموعی رقم 140.32کھرب روپے تھی جس میں90.52کھرب روپے اندروانی قرضہ اور واجبات اور 40.8کھرب روپے کے بیرونی قرضے اور واجبات شامل تھے،بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا عادہ کیا کہ ان کی پارٹی معاشی پالیسیوں کی اتنی بڑی خودکشی پر خاموش نہیں بیٹھے گی ، انہوں نے پارلیامینٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے بھی کہا ہے کہ وہ نوازلیگ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کو ڈبونے اور اس کو عوام پر مسلط کرنے سے بچانے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر آواز اٹھائیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s