آئین نے وزیراعلیٰ کو مشیر رکھنے کا اختیار دیا ہے: مولا بخش چانڈیو

ہر معاملے پر قانون صرف سندھ کیلئے ہے، باقی صوبوں کیلئے فیصلے الگ کیے جاتے ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون سے متعلق فیصلے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر معاملے پر قانون صرف سندھ کیلئے ہے، باقی صوبوں کیلئے فیصلے الگ کیے جاتے ہیں۔سندھ سیکریٹریٹ میں نثار کھوڑو اور سینیٹر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مخصوص حالات میں صرف ایک صوبے پر اطلاق مناسب بات نہیں۔ کسی صوبے میں زمینوں کی الاٹمنٹ اور ترقیوں پر پابندی نہیں۔ صرف وزیر اعلیٰ سندھ کو یہ اختیار نہیں۔ آئین نے وزیراعلیٰ کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنے مشیر رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں مشیر قانون سوال کیوں نہیں پوچھ سکتا۔ عدالت میں صرف مرتضی وہاب کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلہ سب کے لیے آگیا۔پریس کانفرنس میں شیخ فیروز بنگالی نے اپنی برادری کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s