حکمرانوں سے مہنگائی، غربت، کرپشن، ٹوٹی سڑکوں، گندے پانی کا حساب لینے کا وقت آگیا ہے

: حکمرانوں کی بادشاہت، آئین اور قانون سے بالاتر ہونے کی خواہش اور کوشش کو ختم کردیں گے
362107_93319149
پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ حکمرانوں سے مہنگائی، غربت، کرپشن، ٹوٹی سڑکوں، گندے پانی کا حساب لینا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سوا کوئی جماعت یہ کام نہیں کر سکتی کیونکہ باقی سیاسی جماعتیں کسی کے اشارے پر چلتی ہیں۔ شہباز شریف85/15 ہے پندرہ فیصد بجٹ لگاتے ہیں اور 85 فیصد کھاتے ہیں۔ پنجاب میں کسی غریب کی زمین نہیں چھوڑی ہر جگہ ہر بڑا پلازہ ن لیگیوں کا ہے، گڑھی خدا بخش سے 27 دسمبر کو جب پیغام آئے گا تو آپ ہمیں سڑکوں، میدانوں اور شریفوں کے گریبانوں تک دیکھیں گے۔ وہ پنجاب پیپلز پارٹی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چودھری منظور، نوید چودھری، اشرف بھٹی، ملک عثمان سلیم، عابد صدیقی، مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اس پریس کانفرنس کو کھلی کچہری میں تبدیل کر دیا اور قیادت سے ماضی کے گلے شکوے اور شکایتیں کرتے رہے۔ کائرہ نے کہا کہ جب شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو سب کو مل کر کرنا ہو گا۔ ہم کارکنوں اور قیادت کے درمیان پل کا کام کریں گے۔ 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں جب حکومت کے خلاف میدان میں نکلنے کا حکم دیں گے تو جیالے حکومت کے خلاف باہر نکلیں گے اور حکمرانوں کا گریبان بھی پکڑیں گے۔ حکمرانوں کی بادشاہت، آئین اور قانون سے بالاتر ہونے کی خواہش اور کوشش کو ختم کردیں گے۔ سستی روٹی، سستا گھر، دانش سکول کہاں گئے۔ تحریک انصاف نے بہت اتار چڑھائو دیکھ لئے، انہیں یہ پیغام دیتا ہو ں کہ وہ جب سے اپوزیشن سے جدا ہوئے ہیں ناکام ہوئے ہیں۔ عمران خان کے ان فیصلوں اور روئیے سے اپوزیشن کمزور ہوئی ہے، سب کو ساتھ لیکر چلیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s