پیپلز پارٹی کیلئے عدلیہ کے منہ سے آج تک خوشخبری نہیں سنی، مولا بخش

تقرری مرتضیٰ وہاب کی چیلنج کی گئی ، فیصلہ پوری حکومت کے خلاف دے دیا گیا ، مشیر اطلاعات سندھ
chandio
کراچی : مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر معاملے پر قانون صرف سندھ کیلئے ہے ، باقی صوبوں کیلئے فیصلے الگ کیے جاتے ہیں ۔ جب وفاق اور تینوں صوبوں میں مشیر رکھے جا سکتے ہیں تو سندھ میں پابندی کیوں لگائی جارہی ہے ۔ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور ان کے ہر فیصلے پر من و عن عمل کریں گے ، لیکن مشیروں کا تقرر کیسے غیر آئینی ہے ہمیں سمجھایا جائے ۔ میں نے آج تک پیپلز پارٹی کے لئے عدلیہ کے منہ سے خوش خبری نہیں سنی ، پہلے عدلیہ وقت پر انصاف تو دے ۔ دادا مقدمہ کرتا ہے پوتا بھی لڑتا ہے ۔ اپیکس کمیٹی میں مرتضیٰ وہاب نے عدلیہ میں مقدمات کے تعطل کے حوالے سے بات کی تھی جس کی انہیں سزا دی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مشیر محنت سندھ سینیٹر سعید غنی بھی موجود تھے ۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق معاونین خصوصی مشیران کابینہ اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتے ہیں ۔ تقرری مرتضیٰ وہاب کی چیلنج کی گئی تھی لیکن فیصلہ پوری حکومت کے خلاف دے دیا گیا ۔ فیصلے کو پسند یا نا پسند کرنے کا اختیار لوگوں کے پاس ہے اسی لئے اپیل کا حق بھی رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس متعصب نہیں ہیں ۔ ہمیں ان سے انصاف کی توقع ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی اور جماعت عدلیہ کا ایسا احترام نہیں کرتی ۔ معاونین خصوصی میں زیادہ تر ارکان سندھ اسمبلی شامل ہیں ۔ مجھ پر یا سعید غنی پر کسی کو اعتراض ہے تو ہم استعفے دے دیں گے ۔ ہمارے وزیر اعظم اور ہمارے صوبے کو عدالت میں بلایا جا تا ہے ، مگر دوسروں کو استثنیٰ حاصل ہے ۔ سرتاج عزیز مشیر ہو سکتے ہیں تو ہم کیوں مشیر نہیں رکھ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے کے پاس محکموں کی تعداد 42 ہو چکی ہے ، 18 رکنی کابینہ سے ان محکموں کو چلانا ممکن نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s