#NewPPP: بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

میری نئی ٹیم نئی صدی میں ہماری پارٹی اور ملکی سیاست کے لیے مطلوب تبدیلی کی عکاس ہے
Bilawal
کراچی(23نومبر2016) پاکستان پیپلزپارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوااور بلوچستان کے نو منتخب صوبائی اور کراچی کے ڈویزنل عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور کارکنان کی جانب سے پارٹی کے لیے متحرک عہدیداروں کے چناؤ میں اپنی قیمتی آراء دینے کو بھی سراہا ہے، اپنے مبارکباد کے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری نئی ٹیم نئی صدی میں ہماری پارٹی اور ملکی سیاست کے لیے مطلوب تبدیلی کی عکاس ہے،پارٹی کے تمام کارکنان نئی تنظیموں کی پیروی کریں گے اور پارٹی کے بنیادی مقاصد کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں گے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری تمام پارٹی ملک میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے مل کر کام کرے گی اور جیالے اب گھروں میں رہنے کے بدلے میدان میں نظر آئیں گے اور یہ ثابت کرکے دکھائیں گے کہ بھٹو ازم ہی ملک کی تمام سیاسی، معاشرتی اور معاشی بیماریوں کا واحد حل ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی کوآرڈینیشن کمیٹیز نے دن رات محنت کرکے ملک کے کونے کونے میں جا کر کارکنان سے پارٹی کے نئے تنظیمی ڈھانچے کے لیے تجاویز لیں اور ان سے مشاورت کی،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ پارٹی کے نو منتخب عہدیداران میری نئی ٹیم ہیں، ان کی حمایت کا مطلب میری حمایت ہوگی، بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے نئے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مثبت نتائج اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کے حصول کے لیے مل کر کام کریں ، انہوں نے یقین دلایا کہ پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ ملک کے عوام کے لیے مزید خوشخبریاں بھی جلد آنے والی ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s