پورے ملک سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہونگے: #ہم_سب_بھٹو_ہیں #NewPPP

حکیم بلوچ کی کامیابی پورے پاکستان کے عوام کے لیے یہ واضح پیغام ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو کہ تمام پاکستانیوں کو ایک مضبوط اتحاد اور قومی بھائی چارے سے منسلک کرتی ہے۔
mmcyvbdo_400x400
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے عوام کو حلقہ این اے 258پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حلقہ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی کامیابی پیپلزپارٹی کے سابقہ رہنماؤں کو راستہ دکھاتی ہے کہ وہ واپس اپنی بنیادی پارٹی میں لوٹ کر آئیں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق ایک جمہوری پاکستان کے مشن کو آگے لے چلیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارٹی کے بننے کے 50ویں سال میں داخل ہونے سے ایک دن قبل کراچی سے پیپلزپارٹی کے امیدوار حکیم بلوچ کی کامیابی پورے پاکستان کے عوام کے لیے یہ واضح پیغام ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو کہ تمام پاکستانیوں کو ایک مضبوط اتحاد اور قومی بھائی چارے سے منسلک کرتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 30نومبر سے پاکستان پیپلزپارٹی کے گولڈن سال کا آغاز ایک مضبوط اور جمہوری پاکستان کے لیے عظیم لمحہ ہے جو کہ 21ویں صدی میں دنیا کی رول ماڈل مسلم ریاست ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایک ہفتہ تک پارٹی کی یوم تاسیس کی تقریبات پورے ملک کے جیالوں کے لیے پیپلزپارٹی اور اس کے پروگرام سے ان کی وفاداری اور وابستگی کے عزم نو کے لیے اہم موقع فراہم کرتی ہیں، بلاول بھٹو زرداری نےکراچی کے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی کامیابی تو صرف آغاز ہے، 2018کے عام انتخابات میں پورے ملک سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہونگے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s