پیپلز پارٹی کا 49واں یوم تاسیس آج منایا جائیگا ،بلاول بھٹو تاریخی خطاب کریں گے

mmcyvbdo_400x400
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کا49واں یوم تاسیس آج (بدھ) کو جوش و خروش سے منایا جائے گا ، پیپلز پارٹی کی طرف سے امسال یوم تاسیس کے سلسلہ میں سات روزہ تقریبات کا اعلان کیا گیا ،مرکزی تقریب آج بلاول ہاؤس لاہور میں منعقد ہو گی جس سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے. پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کیک کاٹے جائیں گے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما او رجیالے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی بھی کریں گے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم تاسیس کے سلسلہ میں لاہور کو مرکز بنانے کا اعلان کیا ہے جہاں ایک ہفتہ تک تقریبات منعقد ہوں گی جس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہنما اور کارکن شریک ہوں گے۔پیپلز پارٹی نے باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے ۔بلاول ہاؤس لاہور میں پہلے روز یوم تاسیس کا کیک کاٹا جائیگا اور بلاول بھٹو مرکزی خطاب کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے ۔شیڈول کے مطابق یکم دسمبر بلوچستان ،2 دسمبر جنوبی پنجاب ،3 دسمبر کا دن پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی تقریبات کیلئے مخصوص ہوگا۔ 4 دسمبر سندھ ،5 کو آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی تقریبات ہونگی جبکہ6 دسمبر کادن پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کیلئے مخصوص ہو گا ۔بتایاگیا ہے کہ ان سات روز میں بلاول بھٹو کے خطاب کے علاوہ صوبائی سطح پر مسائل ،پیپلزپارٹی کو صوبوں میں درپیش مسائل ، کارکنوں کی شکایات سے آگاہی ،پارٹی ایشوز، ضابطہ کار اور پی پی کی آئندہ کی حکمت عملی بارے امور بھی زیر غور آئینگے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s