ن لیگ کی صوبائی حکومت بلوچ عوام کی بجائے تخت رائیونڈ سے وفادارہے: بلاول بھٹو

آیندہ بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بلوچ اورپیپلز پارٹی سے ہوگا،2018کے انتخابات میں بلوچستان میں فتح یاب ہوںگے
bilawal
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت بلوچ عوام کے بجائے تخت رائے ونڈسے وفادارہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بلوچستان ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت بلوچ عوام کے بجائے تخت رائے ونڈسے وفادارہے،پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کرےگی،کئی اہم فیصلے بلوچ عوام سے چھپائے جا رہے ہیں،بلوچستان کے کچھ سیاستدان چوردروازے سے نوازشریف سے ڈیل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک میں صوبوں کےحقوق اورنیشنل ایکشن پلان پرکوئی بات نہیں کرتا، بلاول بھٹوچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سی پیک میں صوبوں کے حقوق اورنیشنل ایکشن پلان پرکوئی بات نہیں کرتا، جبکہ بلوچستان کے کچھ سیاستدان بھی چور دروازے سے نوازشریف سے ڈیل کررہے ہیں۔بلاول ہاؤس لاہور میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت بلوچستان ورکرز کنونشن ہوا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے بلاول بھٹو کو روایتی بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی۔ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب سے چائنہ پاک اقتصادی راہ داری کی حمایت میں بیانات تو بہت آ رہے ہیں لیکن بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے کوئی آگے نہیں آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہم فیصلے بلوچ عوام سے چھپائے جا رہے ہیں، جبکہ بلوچستان کے کچھ سیاستدان اپنی عوام سے غداری کررہے ہیں۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھرمیں پارٹی کی تنظیمیں بنائی جائیں گی اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کرےگی، جبکہ دو ہزار اٹھارہ میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں فتح یاب ہوگی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s