پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کرائے گی: بلاول بھٹو زرداری

بلوچستان کے کچھ سیاستدانوں نے نوزشریف سے خفیہ ڈیل کی ہوئی ہیں اور جو فیصلے کیے جا رہے ہیں وہ بلوچستان کے عوام سے چھپائے جا رہے ہیں،
cymo-elwqaalhsd
لاہور( یکم دسمبر 2016) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ان کی پارٹی بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کرائے گی، انہوں نے بلوچستان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کے عوام سے بڑہ کر تخت رائیونڈ کی وفادار ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منائے جانے والے ہفتہ کے حوالے سے آج بلاول ہاؤس لاہور میں بلوچستان کی ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر روایتی بلوچی فنکاروں نے اپنی ثقافتی موسیقی بھی پیش کی، جس میں بختاور بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب کے رہنماؤں کی جانب سے کچھ بیانات دیئے گئے ہیں لیکن ان میں کہیں بھی سی پیک میں صوبوں کے حقوق اور قومی ایکشن پلان کا ذکر نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کچھ سیاستدانوں نے نوزشریف سے خفیہ ڈیل کی ہوئی ہیں اور جو فیصلے کیے جا رہے ہیں وہ بلوچستان کے عوام سے چھپائے جا رہے ہیں، بلوچستان کی سابقہ اور موجودہ حکومت صوبے کے عوام سے بڑہ کر تخت رائیونڈ سے زیادہ وفادار ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں تحصیل کی سطح تک بھٹو کی تنظیمیں بننے جا رہی ہیں،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ 2018کے عام انتخابات کے بعد بلوچستان میں بلوچ وزیراعلیٰ ہونگے،اس موقع پر بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں سمیت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی خطاب کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے خطاب کے بعد بلوچستان کے کارکنان کے ساتھ گھل مل گئے، کارکنان نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی نکلوائیں، علاوہ ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے حتمی سفارش کردہ کوئٹہ، گوادر اور لورالائی اضلاع کے امیدواروں کے انٹرویوز بھی کیے، پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک، جنرل سیکریٹری اقبال شاہ اور سیکریٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی بھی موجود تھے، اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری، ایم این اے فریال تالپر، سینیٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ، سینیٹر سردار فتح محمد حسنی، سینیٹر روزی خان، سینیٹر یوسف بادینی، سابق وفاقی وزیر سردار عمر گرگیز، مرکزی کمیٹی کے رکن سردار باز محمد کھیتران ، سابق صوبائی وزراء غزالا گولو اور جعفر صادق بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s